کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کراچی سے ٹھٹھہ تک معیاری سڑکیں تعمیر کیں، انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کا کام سست رفتاری سے جاری ہے، صوبائی حکومت تخمینی لاگت کا 50فیصد پہلے ہی وفاقی حکومت کو ادا کر چکی ہے،مراد سعید نے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیزکرنیکا یقین دلایا تھا تاہم نتائج حوصلہ افزا نہیں، انہوں نے یہ بات چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے دو سینیٹروں احمد خان بلوچ اور خدا بابر اور مرزا محمد آفریدی کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ مجھےمیڈیا کے ذریعے انڈس ہائی وے پر بڑتے ہوئے سڑک حادثات کے بارے میں پتا چلتا رہتا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ معصوم انسانی زندگیوں کا نقصان ہورہا ہے۔