• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین چاہتا ہے کہ پاکستان اورایران کےتعلقات بہتر ہوں،ماہرین

‎ لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان اور ایران کے درمیان بظاہر ایسا کوئی تناز ع نہیں جو دونوں ممالک کے بہترین تعلقات میں رکاوٹ بنے ،چین بھی چاہتا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بہترہوں ،موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان ،ایران ،چین اور روس قریب آرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نےانسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام پاکستان ، ایران کے معاشی ،سیاسی او رسکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کے تعلقات کے موضوع پر منعقدہ مذاکرےسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایران میں پاکستان کے سابق سفیر جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے ہمیشہ سے تعلقات سطحی رہے ہیں لیکن اب انہیں سوچناہوگا کہ ان کے آپس کے بہترین تعلقات کا دونوںکو فائدہ ہوگا ۔انسٹی ٹیوٹ کے صدرو خارجہ امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کا عربوں سے کوئی تناز ع نہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ ہمارا ایران سے کوئی بڑا تناز ع نہیں جبکہ اسی طرح ایران کے پاکستان کے حوالے سے بڑے خدشات نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے تعلقات اچھے اور مثالی نہیں ہو سکے ۔
تازہ ترین