ارجنٹائن میں ایک پولیس افسر کو قیدیوں سے اپنی شادی میں کروانا مہنگا پڑگیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس افسر گزشتہ سال 4 قیدیوں کو حراست سے رہا کر کے اپنی شادی میں کام کروانے کے لیے لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں میں سے ایک قیدی نے پولیس افسر کی شادی کے لیے کھانا تیار کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ استقبالیہ کی تقریب کے بعد چاروں قیدی رضاکارانہ طور پر جیل میں واپس آ گئے۔