• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کنگنا رناوت کی کانگریس پر کڑی تنقید

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ملک میں غربت کا ذمہ دار اپوزیشن جماعت کانگریس کو ٹھہراتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ ’بھارت کے لئے ووٹ‘ دیں۔


بھارتی اداکارہ سیاسی معاملات پر کھل کر بات کرتی ہیں اور خود کو قوم پرست کہتی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق کنگنا رناوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال بھارت بالآخر آزادی حاصل کررہا ہےکیونکہ اس پہلے ہم برطانوی یا اطالوی حکومت کے غلام تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کانگریس اقتدار میں تھی ملک ایسی غربت اور آلودگی کا شکار تھا جو ہم نے کبھی نہیں دیکھی لہٰذا لوگ بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی سیاسی رائے کے ساتھ آواز نہ ملانے پربالی ووڈ فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے ماضی میں وزیراعظم نریندر مودی کی حمایت کرتے ہوئے اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

کنگنا رناوت ’منی کرنیکا: جھانسی کی رانی ‘کے بعد آنجہانی بھارتی اداکارہ اور سیاست دان جیاللیتا کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین