پشاور( نمائندہ جنگ)رکن صوبائی اسمبلی اوروزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔پیرکے روز گورنر ہائوس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک کاوزارت کاحلف لینے کے بعد مانکی شریف پہنچے پر فقید المثال استقبال کیاگیا۔