• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، بجلی چوروںکیخلاف آپریشن، 112 افراد کیخلاف درخواست

پشاور(نیوزڈیسک)پسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندگان سے 1880000 روپے کی ریکوری کی، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5سپین تاروں سے بجلی منقطع کردی گئی، بلوں کی عدم ادائیگی اورکنڈوں کی وجہ سے 100کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتارلیا گیا،115کنڈے ہٹائے گئے ،80میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 112افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندگان سے 1.15ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر، حمزہ کلے،گھمبٹ، چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں112 کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین