• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے کراچی کے 7 تھانوں کے اچانک دورہ کیا۔


ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس افسران کو ہدایت ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں سیکورٹی فول پروف رکھی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے درست باوردی اہلکاروں کو انعامات دیئے جبکہ صفائی ستھرائی اور جوانوں کی ویلفیئر نہ کرنے پر شوکاز نوٹس اور معطلی کی سزا بھی دی۔

گلستان جوہر تھانے کا بیشتر عملا ڈیوٹی سے غائب ہونے اور تھانے میں صفائی ستھرائی کا فقدان تھا، جس پر ہیڈ محرر کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

حال ہی میں فراہم کی گئی نئی گاڑیوں کی لائٹس ٹوٹی ہونے پر ایس ایچ او اور ایس آئی او گلستان جوہر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

خود رو گھاس اگنے کی وجہ سے جوہرآباد تھانے کا لان جنگل بنا ہوا تھا، وسیع و عریض تھانے میں کچرا اور گندگی پائی گئی جبکہ ڈیوٹی افسر مین پوری کھاتے ہوئے پایا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے اُس کی سرزنش کی۔

یوسف پلازہ تھانے کا ماحول صاف ستھرا اور عملہ چاک و چوبند تھا، جس پر امیر شیخ نے خاتون ایس ایچ او انیلا قادر کو 10 ہزار روپے انعام دیا۔

شریف آباد تھانے کا سنتری گیٹ کی ڈیوٹی چھوڑ کر اسلحہ خانے میں چلا گیا تھا ، ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نےبرہمی کا اظہار کیا، جبکہ تھانے کے واش روم میں پانی نہیں تھا اور واش بیسن بھی گندے تھے، جس پر ایس ایچ او شریف آباد کو شوکاز جاری کیا گیا جبکہ ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے عزیز بھٹی تھانے کا بھی دورہ کیا، رات اور دن کے ڈیوٹی افسر بغیر وردی پائے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کراچی ساؤتھ کے درخشاں اور ساحل تھانے کا بھی دورہ کیا۔ معاملات پر توجہ نہ دینے پر ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے تھانوں کے ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایس پیز کو بھی برہمی کے خط لکھ دیے۔

تازہ ترین