• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترتیب و تدوین:انہماک انٹرنیشنل فورم

صفحات: 192 ،قیمت: 500 روپے

ناشر:انہماک انٹرنیشنل پبلی کیشنز،6- غزنی اسٹریٹ، اُردو بازار،لاہور

مائکروفکشن کے افسانوں، مضامین سے مزیّن زیرِ تبصرہ کتاب ’’زمزمۂ ادراک‘‘چند خواتین لکھاریوں کی عمدہ کاوش ہے۔مائکرو فکشن یا مائکروف جدید دَور کی منفرد صنف، لیکن دَورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت بھی ہے ۔ اس صنف میں تخلیقی بیانیے اہمیت کے حامل ہیں۔ ہمارے ہاں سو لفظوں کی کہانیوں کا چرچا ہے، تو ادب میں ایسی اصناف کی پزیرائی ضرور ہونی چاہیے۔ مائکروف افسانچے سو لفظی کہانی سے الگ ایک ایسی صنف ہے، جس میں داستان کا لُطف، قصۂ گوئی کی چاشنی، افسانے کا فسوں، ناول کی جزئیات نگاری اور مکالمے سب یک جا ہوجاتے ہیں۔کم لفظوں میںبڑی اور گہری بات، فکر سے جوڑتا مائکروف اس وقت ادباء کے لیےلکھنے کا ایک ایسا تخلیقی راستہ ہے، جس پہ قاری خود بخود چلتا چلا جاتا ہے۔ اس صنف پر تحقیقی کام مسلسل جاری ہے۔ دُنیا بَھر کے ادباء اپنے طور پر اس کی ہیئت و اسلوب میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ زیرِ نظر کاوش، خواتین کے جذبات کی ایک بہترین عکّاسی ہے۔

تازہ ترین