• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’طبیعت انتہائی ناساز، مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے‘

سابق صدر پرویز مشرف نے کل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرادی۔

پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت کل (2 مئی) ہوگی۔

پرویز مشرف کے وکلاء نے عدالت کو درخواست بھیجی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے موکل کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 76سالہ پرویز مشرف کی تیزی سے خراب ہوتی جارہی ہے، صحت انسانی ہمدردی کی متقاضی ہے۔

ہمارے موکل دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں،بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے،جس سے ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے کیونکہ موجودہ حالت میں پرویز مشرف کا سفر کرنا انتہائی غیرمحفوظ ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس لئے پرویز مشرف کل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس لئے استدعا ہے کہ سماعت اگلے رمضان تک ملتوی کردی جائے۔

یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کےلئے 2 مئی کو طلب کررکھا ہے۔

تازہ ترین