لاہور(جنگ نیوز) سنگین غداری کیس کی سماعت سے محض دو دن پہلےسابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہوں نے طبی بنیادوں پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 28 مارچ کو سابق صدر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن اب ملزم کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی نئی درخواست میں سماعت طبی بنیادوں پر ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا علاج جاری ہے۔ وہ بیماری کے باعث سفر نہیں کر سکتے، سماعت ملتوی کی جائے۔