• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کوتعلیمی لحاظ سےٹاپ ٹین کی لسٹ میں لائیں گے:ڈی سی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ تعلیم اور صحت میری ترجیحات میں شامل ہیں ان شعبوں میں ہر صورت بہتری لائی جائے گی بصورت دیگر نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔یہ بات انہوں نے ملتان ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے جبکہ ناقصکار کردگی والے اے ای اوز کو شو کاز نوٹس دیے جائیں ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شمشیراحمد خان نے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہپنجاب بھر میں ضلع ملتان 36ویں نمبر سے 24ویں نمبر پر آگیا ہے جس پر ڈی سی ملتان نے کہاکہ ضلع ملتان کو ٹاپ ٹین کی لسٹ میں لائیں گے اور سرکاری سکولوں کو مثالی بنائیں گے ۔
تازہ ترین