امریکی ریاست نواڈا کے شہر لا س ویگاس میں منعقدہ بل بورڈ میوزیک ایوارڈ 2019کے آغاز پر ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ اسٹارز نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔
اس رنگا رنگ ایوارڈ تقریب میں معروف سنگرکارڈی بی کو ٹاپ فیمیل آرٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ٹاپ ہاٹ100آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی کارڈی بی ہی لے اْڑیں۔
ٹاپ میل آرٹسٹ کا ایوارڈ ڈریک کے نام رہا جبکہ ٹاپ سیلنگ سانگ کا ایوارڈ بھی کارڈی بی نے ہی حاصل کیا۔
معروف کینیڈین سنگر 12ایوارڈ ز حاصل کرکے سرفہرست رہے۔
تقریب میں فنکارو گلوکار جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو فوٹو گرافروں نے ان کی جی بھر کر تصاویر لیں اور مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیاجبکہ ایوارڈ جیتنے والوں نے اپنی خوشی کاپر جوش اظہارکیا۔
تقریب کے دوران معروف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔