• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:تم اثمد بطور سرمہ استعمال کیا کرو،اس لیے کہ یہ آنکھوں کو جلا بخشتا ہے اور بال(پلکوں کے)اُگاتا ہے۔(سنن ابن ماجہ،جلد دوم)

اثمد کا سرمہ آنکھوں سے میل کچیل کو ختم کرتا اور اسے باہر نکال پھینکتا ہے۔یہ آنکھوں کی حفاظت کا ضامن ہے، آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط کرتا ،زخموں کو مندمل کرکے غیر ضروری پیدا شدہ گوشت نکال دیتا ہے۔نظر کے لیے مفید ومقوی اور اسے جلا بخشتا ہے،پلکوں کو اگاتا ہے،آنکھوں کو زینت دیتا ہے،خاص کر بوڑھوں اورکمزور نگاہ والوں کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔

تازہ ترین