امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کو تین سو ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہیں۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جھوٹی خبر ڈیموکریٹس نے پھیلائی ہے۔
اسی بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس کے پاس کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہوں گے۔
اس سے پہلے امریکا ہی کے ری پبلکن نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا تھا کہ ایرانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں تین سو ارب ڈالر کے ری کنسٹرکشن فنڈ تک رسائی ہوگی۔
جس پر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اس قسم کی چیز کی ایران کو رسائی ہوگی اگر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔