• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا امن معاہدے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد ( فاروق اقدس) دنیا کے اہم ممالک جن میں سعودی عرب، چین، روس، برطانیہ، اٹلی، ترکیہ، قطر، نیدرلینڈ، مصر، فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور کینیڈا، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی)نے بھی پیر کو ایران امریکا امن معاہدے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی تعریف اور اس کیلئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چین نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط طے شدہ وقت پر ہو جائینگے، آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت جلد بحال کی جائیگی، روس کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر اسی ہفتے دستخط ہوجائینگے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی امن معاہدے کا خیر مقدم کیا تاہمانہوں نے پاکستان کی کاوشوں کا ذکر نہیں کیا۔

اہم خبریں سے مزید