• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بی 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، روسی میڈیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں فضائیہ کا بی ففٹی ٹو بمبار طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ روسی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بوئنگ کمپنی کے بی ففٹی ٹو طیارے میں عام طور پر پانچ اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہوتا ہے۔ بدقسمت طیارے کے عملے سے متعلق فوری اطلاعات نہیں مل سکی۔

تاہم ایڈورڈز ایئرفورس بیس کے قریب پیش آئے حادثے کے مقام اور وہاں سے اٹھتے دھوئیں کی بنیاد پر عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں کچھ نہیں بچا۔

فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا طیارے میں بم بھی موجود تھے یا نہیں۔

انیس سو پچپن سے زیر استعمال یہ طیارہ روایتی اور نیوکلیئر دونوں ہی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید