• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’2010کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے علم ہوگیا تھا‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں پینڈورا باکس کھول دیا۔

آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا کہ دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے علم ہوگیا تھا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں اس وقت کے کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر یاور سعید کو بتایا،ثبوت بھی دکھائے لیکن اُنہوں نے بے بسی کا اظہار کیا۔

آفریدی نے اپنے کوچ جاوید میانداد پر بھی تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی،روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے پریکٹس نہیں کرنے دی۔

انہوں نے وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے کوچ نہیں تھے۔

شاہد آفریدی کی کتاب کی رونمائی ہفتے کو ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین