اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث وزیراعظم عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد عمر کے خلاف پارلیمنٹ، سرکاری ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، شوکت یوسفزئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کی گئیں جو منظور کر لی گئیں۔