اسلام آباد(فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے مالدیپ اور سری لنکا کے طے شدہ دورے منسوخ کردیئے ہیں اور اس بارے میں گزشتہ روز دونوں ملکوں کے دارلحکومت کو دورے کی منسوخی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک روزہ دورے پر مالدیپ جانا تھا جس کے بعد تین سے پانچ مئی تک سری لنکا کا دورہ کرنا تھا۔