• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب کا راولپنڈی میں بغیررجسٹریشن افغان اسکول، غیرقانونی طور پرمقیم اساتذہ کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (آصف محمود) محکمہ داخلہ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو راولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن افغان اسکول اور اس کے غیرقانونی طور پر مقیم اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کو ملنےوالی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعوان مارکیٹ خیابان سر سید روڈ پر واقع روشان ہائی سکول کے تمام طالبعلم اور انتظامی سٹاف افغانی ہیں۔ سکول میں تمام ہدایات دری اور پشتو زبان میں دی جاتی ہیں۔ مذکورہ سکول کا پاکستان کے کسی تعلیمی بورڈ سے نہ تو کوئی الحاق ہے اور نہ ہی سکول انتظامیہ نے اس حوالے سے این او سی لیا ہوا ہے۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سکول کا تمام تعلیمی نظام، نصاب اور ڈگریاں بھی افغانستان کے تعلیمی نصاب کے مطابق ہیں۔ سکول کے طلبہ اور اساتذہ اکثر افغانستان آتے جاتے رہتے ہیں اور اسلام آباد میں قائم افغان ایمبیسی سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اساتذہ اور طالبعلم راولپنڈی اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں رہتے ہیں۔
تازہ ترین