• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگامنی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال نے مزید مہلت لے لی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سندھ ہائی کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے مزید دو ہفتوں کی مہلت لے لی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آصف علی زرداری او رفریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے رجسٹرار آفس میں قواعد کے مطابق دو ہفتوں کی مزید مہلت دینے کیلئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپیل دائر کرنے کیلئے کچھ ضروری دستاویزات اکٹھی کرنے کیلئے مزید مہلت درکار ہے۔جس پر جمعہ کے روز انہیں اس کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
تازہ ترین