اسلام آباد (خبرایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حالیہ نامزدگیاں پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ایک تجسس اور سوالات نے جنم دیا ہے، کیا شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا عہدہ چھوڑ دینگے یا رکھیں گے، نامزدگیوں سے شہباز شریف کی اپنی جماعت سکتے کی حالت میں ہے، گینگ آف فور کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کو تبدیلی کا علم ہی نہیں،نہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل دی جارہی، اٹھارویں ترمیم کوکو ئی نہیںچھیڑ رہا،صدارتی نظام کی بات لغو اور بے معنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں، اسد عمر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔