• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی ترامیم کومفادعامہ کے 7بلوں کاحصہ بنایاجائیگا،شاہ محمود

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ مفاد عامہ کے ساتوں بلوں کے بارے میں اپوزیشن پارلیمانی جماعتیں جو ترامیم دیں گی ان سب کو بہترین ملکی مفاد میں بل کا حصہ بنا دیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کرنا چھوڑ دے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر آف پی ٹی آئی کی حیثیت سے سینئر صحافیوں روبروخیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سات بل مفاد عامہ کے ہیں گزشتہ روز وزیر قانون نے قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے ہیں۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن پارٹیوں سے کہا کہ وہ ہر اپوزیشن پارٹی کے پاس جائیں گے لیکن یہ سات بل لیکر حاضر ہونے کو تیار ہیں اپوزیشن اگر اس میں کوئی سقم بتائے تو اسے بل کا حصہ بنا دیا جائے گا مفاد عامہ کے بلوں کی مخالفت برائے مخالفت نہ کرے اپوزیشن اسے بہتر بنانے کیلئے جو ترامیم پیش کرے گی اسے ہر بل میں شامل کریں گے۔
تازہ ترین