• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ، خیرپور کے بعد سکھر میں بھی ایڈز کا کیس سامنے آگیا، روہڑی کے رہائشی مریض کو بیماری کی حالت میں سول اسپتال سکھر لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی کے متاثرہ مریض میں مبینہ طور پر ایڈز کی تشخیص ہوئی۔سول اسپتال سکھر میں ایڈز کا یہ پہلا کیس ہے جو سامنے آیا ہے، ایڈز کی تشخیص روہڑی کے رہائشی 33سالہ وحید میں ہوئی ہے۔ ورثاء نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتداء میں ڈاکٹرز نے متاثرہ مریض کو اسپتال میں رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کا مرض کہیں اسپتال میں دوسرے مریضوں کو نہ لگ جائے اس لئے اسے اسپتال سے لے جائیں، ہم غریب لوگ ہیں مریض کا علاج نہیں کرا سکتے اسے کہاں لیکر جائیں۔
تازہ ترین