• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 11رمضان بازار فعال، سہولیات بڑھانے کی ہدایات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 11رمضان بازارجمعتہ المبارک کو فعال کر دیئے گئے،صارفین نے رمضان بازاروں کی تعداد میں اضافہ اور سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،شہر میں مدنی چوک ،شمس آباد ،گلگشت کالونی ،ممتازآباد،ایم ڈی اے روڈ،ولایت حسین کالج کے بازاروں نے کام شروع کردیا ہے،جہاں خریداروں نے زیادہ ترچینی،دالوں اوربیسن کی خریداری کی ،سرکاری افسران نے بازاروں کادورہ کرکے سہولیات بڑھانے کی ہدایات جاری کیں ،تمام بازاروں میں ٹینٹ کے علاوہ پنکھوں ،لائٹ اورٹھنڈے پانی کاانتظام کرنے کے علاوہ سول ڈیفنس اوردیگرمحکموں کے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مٹن پولٹری اوربیف بھی کم نرخوں پرفراہم کیا رہاہے،یہ بازارصبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے، پہلے روز خریداری کے لئے آنے والے شہریوں ملک رمضان سیال،ڈاکٹر غلام شبیر، سلیمان، اجمل،محمد شبیر،محمد طارق،محمد عمران اور ظفر احمد نے جنگ سے گفتگو کرتے کہا کہ شہر کی20لاکھ سے زائد کی آبادی کیلئے صرف6بازار لگائے گئے ہیں جو انتہائی کم ہیں، ملتان شہر میں کم سے کم20رمضان بازار لگائے جانے چاہیں، شہر میں لگائے جانے والے بازاروں میں سہولیات بھی بڑھائی جائیں۔
تازہ ترین