• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کئے گئے ڈاکٹر رضا باقر کون ہیں؟

وزارت خزانہ نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

رضا باقر پاکستانی ہے اور اس وقت مصر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر ریذیڈنٹ نمائندے ہیں۔

وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی ہیں۔

مصر سے پہلے ڈاکٹر رضا باقر رومانیہ میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

وہ آئی ایم ایف کے ساتھ 2016ء سے کام کر رہے ہیں،انہیں طارق باجوہ سے استعفیٰ لئے جانے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے رضا باقر سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بنانے کےلئے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کئے جانے سے پہلے پاکستان میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین