• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں چائنیز لینٹرن فیسٹیول کاآغاز


ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے کئی ممالک میں چین کے روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

امریکی شہر فلاڈیلفیامیں بھی چائنیز لینٹرن فیسٹیول نامی میلے کا آغازہوگیاہے۔

فرینکلین اسکوائرپرمنعقد کیے جانے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں درجنوں بڑی اور چھوٹی لالٹینوں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں ہزاروں ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں۔

فیسٹیول کے موقع پرپورا علاقہ رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور،روشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 30جون تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین