پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرکوئٹہ کےعوام کی جانب سے درعمل سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کےعوام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کھانےپینےاور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب تیل کی قیمت 7روپے 46پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئیجبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ نا صرف کوئٹہ کے عوام بلکہ سیاسی رہنمائوں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برملا غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔