• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’رانگ نمبر2‘ کا پہلا گانا ریلیز


جیو فلمز ، وائی این ایچ فلمز اور ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے بننے والی کامیڈی فلم ’رانگ نمبر2‘ کا پہلاگانا’یاریاں‘ ریلیز کردیا گیا ۔

ہرشدیپ کی سریلی آواز میں گایا گیا یہ گانا سمیع خان اور نیلم منیر پر انتہائی خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا ہے ۔

View this post on Instagram

#wrongno2 #newposter #eidulfitr2019

A post shared by Sami Khan (@sami_khan.official) on


اس گیت کے بول فاطمہ نجیب نے کے ہیں اور میوزک ڈائریکٹر سیماب سین ہیں جبکہ محبت، جذبات ، کامیڈی پر تیرتی یہ کہانی یاسر نواز نے لکھی ہے۔

فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ حسن ضیا ، امجد رشید نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔

میٹھی عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے بنائی گئی اس فلم کے مزید شاندار گیت بہت جلد ریلیز کئے جائیں گے۔

تازہ ترین