ہالی ووڈہارر تھرلرفلم دی کلیننگ لیڈی کا سنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
جان ناٹزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو صفائی کرنے والی نو عمر لڑکی سے دوستی کرلیتی ہے جو بعد میں اس کیلئے مصیبت کا سبب بنتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں الیکسس کینڈرا،اسٹیلیو سوانتے،الیزابتھ سینڈی،میکیلا سوہن،کیری مرون اور کم میری کوپر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈیوڈ بینسن اور ڈیوڈ ہینسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 4جون کوریلیز کی جائے گی۔