• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کا چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کئے جانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کی جگہ تعینات کیا ہے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین لگانے کی تصدیق کی۔

شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔

سید شبر زیدی کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، جن میں پانامہ لیکس بلیسنگ ان ڈسگائس، آشور ایسٹس آف پاکستانی سٹیزنز اور پاکستان ناٹ اے فیلڈ اسٹیٹ شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ سے استعفیٰ لیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا۔

حکومت نے مصر میں آئی ایم ایف کے عہدیدار رضا باقر کو آئندہ تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین