کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری آصف باجوہ نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ میرےلئے چیلنج ہے۔ ہاکی زوال کا شکار ہے۔ اس کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آئندہ دو ہفتے میں وزیر اعظم عمران خان اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سے ملاقات کروں گا امید ہے کہ عمران خان میری باتیں ضرور سنیں گے۔ پروفیشنل انداز میں آگے بڑھنے کےلئے حکومتی تعاون ضروری ہے۔ پی ایچ ایف کے سابق سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر سجاد کھوکھر نے اپنا آدمی لانے کے لئے مجھے عہدے سے ہٹایا ہے۔آصف باجوہ نے کہا کہ پہلا ہدف ٹاپ ٹین اور پھر ٹاپ فور میں لانا ہے فیڈریشن کے پروفیشنل ادارہ بنائیں گے۔ جس کا ٹارگٹ اولمپک یا ورلڈ کپ نہیں اسے اس ادارہ میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ شہباز احمد کی ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔