بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان ایک بہترین شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے دلوں کو جیتنا بھی جانتے ہیں ۔
شاہ رُخ خان کی اہلیہ انٹیرئر ڈیزائنر گوری خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام اور بھارتی فلمی انڈسٹری کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کے بچوں روہی اور یش کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر ا ٓرہی ہیں۔
گوری خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی لکھا کہ’ وہ تین جنگجؤوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔‘
شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری کے ٹوئٹ کو اپنے اکائونٹ پر ریٹوئٹ کیا اور اے آر رحمٰن کا سانگ ’ ماں تجھے سلام ‘ کا سہارا لیتے ہوئےاپنی اہلیہ گوری خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سبھی ماؤں کے دل جیت لیے۔