جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نیب نے پانچواں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔
نیب نے اپنے پانچویں ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکریٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
نیب کے اس ریفرنس کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہرش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیے، عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی۔
نیب ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کر دیا گیا ہے۔