• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی معروف سماجی ،سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری ظفر اقبال گوندل افریقہ کے ملک کینیا میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

وہ گزشتہ چند ماہ سے یوگنڈہ میں کاروباری مقاصد کے لیے اپنی پاکستانی اہلیہ اور پانچ بچوں کےساتھ مقیم تھے گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ کے سابق صدر شاہد علوی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ کینیائ کے شہر ممباسا تفریح کے لیے گئے تھے کہ اچانک ٹرالر کے ساتھ حادثے میں ان کی کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے سبب چوہدری ظفر اقبال گوندل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جبکہ پانچ بچے بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

مرحوم ظفر اقبال ن لیگ منڈی بہاوالدین کے رہنما تھے میاں نواز شریف کے چاہنے والوں میں ان کا شمار ہوتا تھا اور پارٹی کے لیے ہر مشکل وقت میں بڑھ چرھ کر حصہ لیتے تھے جبکہ ضروتمندوں کا بھی بہت خیال رکھتے تھے مرحوم کی عمر پچاس برس تھی۔

ان کی اس ناگہانی وفات پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان نے انتہائی رنج و غم اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی ہے جبکہ معروف صحافی و کالم نگار عرفان صدیقی نے بھی چوہدری ظفر اقبال کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ قیصر محمود اور ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور سینئر نائب صدر ملک یونس نے بھی چوہدری ظفر اقبال کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے ساتھ ہی دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

تازہ ترین