میٹ گالا 2019 میں جہاں ہالی ووڈ و بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی وہیں بالی ووڈ کی دیسی گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ہمراہ شرکت کی مگر وہ مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام رہیں۔
میٹ گالا پریانکا اور اُن کے شوہر نک کے لیےبہت خاص ہے کیونکہ گزشتہ سال 2018 میں ہونے والےمیٹ گالا ایونٹ کے دوران ہی یہ جوڑا پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے ملا تھا جس کے بعد سے اُن کے درمیان ملاقات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا اور آج یہ دونوں ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔
پریانکا نے پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی میٹ گالا کو یادگار بنانے کے لیے ایک نیا اور منفرد انداز اپنایا لیکن بد قسمتی سے وہ مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں البتہ اُن کا سوشل میڈیا پر مذاق ضرور بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا کی میٹ گالا کی تصویر پر مذاحیہ تبصروں کے ساتھ ہی تنقید بھی جارہی ہے۔ صارفین نے پریانکا کی تصویر کے ساتھ مختلف فلموں میں بھوت، جوکر اور شیطان کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی تصویر شیئر کی ہے اور اُن کی تصویر کا خوب مذاق اُڑایا ہے۔
ایک پریم نامی صارف نے لکھا کہ پریانکا کی یہ تصویر تمام مائوں کو اپنے پاس ڈائون لوڈ کر لینی چاہیے، جب اُن کے بچے دودھ پینے میں تنگ کریں تو وہ تصویر انہیں دیکھا دیں بجائے یہ کہنے کے کہ ’جلدی دودھ پی لو ورنہ بابا آجائے گا۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’ڈرائو مت پریانکا‘ کا بھی استعمال کیا ہے۔
ایک اور صارف نے پریانکا اور نک کی میٹ گالا کی پچھلےسال اور اس سال کی تصویر ایک ساتھ شیئرکی اور لکھا ’محبت نے آپ کے ساتھ کیا کیا۔‘