• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پورٹل پر شکایتی کی داد رسی، پلاٹ کا قبضہ مل گیا

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو اُس کے پلاٹ کا قبضہ دلوادیا گیا، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے سینئر افسر کو معطل کردیا گیا۔

اپریل 2019 میں شہری شہاب حیدر نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی کہ اسے ملکیتی پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا، سی ڈی اے پلاٹ کا قبضہ نہیں دے رہا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سی ڈی اے کو شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن شہری کا مسئلہ حل نہ کیا گیا نا ہی کسی قسم کا ریلیف دیا گیا۔

شہری نے دوبارہ سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی جس پر وزیراعظم آفس نے سی ڈی اے کو غفلت کا نوٹس لینے اور انکوائری کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں سی ڈی اے کے ایک سینئر افسر کومعطل کردیا گیا، کاروائی کے بعد پلاٹ کے قانونی حقدار کو قبضے کا لیٹر بھی دے دیا گیا۔

تازہ ترین