وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی،جس کے بعد ان کی کابینہ میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات وفاقی کابینہ میں سابق وزیر خزانہ کو واپس لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو کابینہ میں واپسی پر رضا مند کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےحکومت سنبھالنے کے بعد اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ لگایا تھا۔
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی زد میں اسد عمر کی وزارت بھی آئی تھی،انہیں وزارت توانائی سنبھالنے کی آفرکی گئی جو انہوں نے قبول نہ کی۔
چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد عمر نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔