ہالی ووڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم "ایکس مین"کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم"ایکس مین- ڈارک فیونکس"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
سائمن کینبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکوؤے، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
ہچ پارکر،سائمن کینبرگ،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکاؤ برائی کی جانب ہوتا ہے ۔
جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے تاہم اس فلم میں غیر معمولی طاقت کی حامل میوٹنٹ جین گرے کی طاقت سے دنیا کیلئے مشکلات پیدا ہوتی دکھائی دینگی جوپوری دنیا کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ غیر معمولی ایکشن مناظر سے بھرپور یہ فینٹسی تھرلر فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 7جون کو سنیماگھروں میں دھوم مچائےگی۔