سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے اور جیل کے عملے کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے میں 19 قیدیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے پولیس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اجمل کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اسسٹنٹ سپری ٹنڈنٹ جیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔
مقدمے میں دہشت گردی، بغاوت، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔