• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس،چوہدری عبدارزاق ڈھل کی جانب سےعشائیہ کا اہتمام


فرانس میں مقیم کاروباری سماجی سیاسی اور صحافتی شبعہ سے تعلق رکھنے والے افراد جو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئے ہیں،ان کے اعزاز میں پر تکلف دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صدر چوہدری عبدارزاق ڈھل بنگش کی جانب سےپرتکلف عشائیہ کا  اہتمام کیا گیا جن میں معروف کاروباری شخصیات چوہدری ابرار کیانی ،راجہ افضان ،ملک ،رضا چوہدری ،چوہدری مقصود ان کی اہلیہ نینا خان اور محترمہ شبانہ شامل تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی فرانس چوہدری عبدارزاق ڈھل بنگش کی طرف سےپرتکلف عشائیہ منعقد کیا گیاجن میں معروف کاروباری شخصیات چوہدری ابرار کیانی ،راجہ افضان ،ملک ،رضا چوہدری ،چوہدری مقصود ان کی اہلیہ نینا خان اور محترمہ شبانہ شامل تھے۔

علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ چوہدری طاہر محمود گجر ، مرزا عتیق الرحمن ،پاکستان مسلم کے راہنما جاویدبٹ ان کے صاحبزادے راحیل بٹ ،چوہدری عدالت ڈھل بنگش ،ملک عنصر آف پیری فیت ،ملک افضال آحمد پیری فیت ،سمیت کمیونٹی کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین