• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان نے اپنے فیصلے سے اسد عمر کو خود آگاہ کیا،سابق وفاقی وزیر خزانہ نے عہدے کے لئے نامزدگی کی تصدیق کردی۔

اسد عمر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میری پارٹی مجھے خزانہ کمیٹی کا سربراہ بنا رہی ہے۔

قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن اور پھر چیئرمین بنایا جائے گا۔

اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین