• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھانا میں آخری رسومات کے وقت ڈانسر نے تابوت گرادیا


گھانا میں تابوت کو ناچتے ہوئے قبر تک لے جانے کی رسم اس وقت شرمندگی کا باعث بن گئی جب ڈانسرز نے راستے میں ہی تابوت گرا دیا اور میت تابوت سے باہرآگئی۔

افریقی ملک گھانا میں متمول افرادغم کے اس موقع پرخطیر رقم خرچ کرکے ڈانسرز کو مدعو کرتے ہیں جو ناچتے ہوئے مردے کو قبر تک لے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ا س فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناچتے ہوئے کیسے تابوت نیچے گرگیا جس کے بعد مردہ بھی باہر آگرا۔

شاید اسی لیے ذوق نے کہا تھا کہ مر کر بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔

تازہ ترین