• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 شہریوں کے اغوا کیخلاف درخواست پر سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پولیس کی جانب سے 2 شہریوں کے اغوا کیخلاف درخواست پر سی پی او ملتان سے 12مئی کو رپورٹ طلب کرلی ۔ فاضل عدالت میں نیو ملتان کے رہائش عبدالغنی نے شیخ غیاث الحق کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر اس کے بیٹے احمد غازی اور بھائی علی معاویہ کو اغوا کر لیا ۔ پولیس نے گھر سے موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان بھی اٹھالیا ۔ بچوں کو اغوا کرتے وقت پولیس تھانہ قطب پور کی سرکاری گاڑی استعمال ہوئی ۔
تازہ ترین