• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی آرتھوپیڈک سرجن کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جویریہ سرتاج نے جعلی آرتھوپیڈک سرجن سعود عمر خان کی درخواست ضمانت خارج دی۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے احکام کو اطلا ع ملی کہ سربند نہر کے ساتھ ایک جعلی ڈاکٹر لوگوں سے علاج معالجے کے نام پر پیسے بٹور رہا ہے ،جس پر انٹی کرپشن یونٹ کے سب انسپکٹر عدنان احمد جان نے بمعہ دیگر نفری مذکورہ کلینک پر چھاپہ مار کرسعود عمرخان نامی جعلی ڈاکٹر کو گرفتا رکرکے دفعہ 419,420,468,471کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازگرفتار ی ملزم نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرکھی تھی، تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملز م کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین