لاہور میں داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا تعلق ملتان سے تھا جن کی نماز جنازہ بستی جھنڈے والا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔
ملتان کے نواحی علاقے بستی جھنڈے والا کا رہائشی محمد رفیق اپنے 8سالا بیٹے احمد اور قریبی رشتے دار محمد مشتاق کے ساتھ محنت مزدوری کی غرض سے لاہور گیا ہوا تھا، انہیں کیا معلوم تھا کہ موت ان تینوں کا پیچھا کر رہی ہے۔
لاہور دھماکے میں باپ، بیٹا اور قریبی رشتہ دار شہید ہو گے جن کی نماز جنازہ جھنڈے والا میں ادا کر دی گی ۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر تونائی ڈاکٹر اختر ملک، سی پی او ملتان عمران محمود، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہمناوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد تینوں شہداء کی تدفین ملتان میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔