مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں،لیکن دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں۔
ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ماہ سے پاکستان سے متعلق ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، غریب پر رحم کرو اور عوام میں جاکر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔