کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں شہباز احمد ہاکی اکیڈمی نے ازبکستان ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ شہباز احمد ہاکی اکیڈمی کی جانب سے توصیف اور احمر نے گول اسکور کیا جبکہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اویبوک نےگول بنایا۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سم آلٹمین نے آج چیف جی پی ٹی اٹلس کے نام سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا ویب براؤزر لانچ کر دیا جس کا مقصد مارکیٹ میں گوگل کروم کی بالادستی کو کمزور یا ختم کرنا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بہار الیکشن سے پہلے مذہبی کارڈ کھیلنے لگی، وفاقی وزیر نے بھارتی مسلمانوں نمک حرام کہہ دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔
بالی ووڈ کے سلو بھائی سلمان خان نے سینئر اداکار اسّرانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں مزاح کے لیجنڈ اداکار تھے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی دیوالی کے دوران دنیا کا سب سے مضر صحت شہر بن گیا۔
بلوچستان کے علاقے سبی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید فام افراد مہلک ڈائریا کے جراثیم کے خطرے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں، ان جنگوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے،سیلاب متاثرین کے مسئلہ پر ان کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں۔
انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان سے آنے والے اُن ہونہار طلباء کے اعزاز میں ایک خوبصورت ثقافتی شام کا اہتمام کیا جو وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی دورے پر ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑی سطح پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔
فرانس کے سابق صدر نِکولا سرکوزی کو جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد آج انہیں پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی لا سانتے جیل (La Santé Prison) منتقل کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکرگئیں۔