• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا نیا کیس،صحافی کا سوال، الحمد اللہ رمضان کی برکت ہے ، آصف زرداری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی کی جانب سے سوال کہ نیب نے آپ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ رمضان کی برکت ہے جبکہ دوسرے سوال کہ آپ نواز شریف سے ملنے جیل جائیں گے کا جواب انہوں نے جواب دیا کہ ’کیوں؟‘ ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی کی جانب سے آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ نیب کی جانب سے آپ کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا گیا ہے ۔ اس پر آصف زرداری نے کہا کہ الحمد اللہ ، الحمد اللہ رمضان کی برکت ہے ۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خلاف اتنے کیسزکھولے گئے ہیں اور آپ نے ضمانتیں کروا رکھی ہیں، آپ کوئی خطرہ نہیں سمجھتے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ رمضان کی برکت ہے۔ عید کہاں گزاریں گے اس سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ عید وہاں گزرے گی جہاں جج گزارنے دیں گے۔
تازہ ترین