لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جس طر ح دھڑا دھڑ اپنی شرطیں منوارہا ہے، خدشہ ہے کہ کہیں وہ وزارت عظمیٰ نہ مانگ لے۔آئی ایم ایف کی حکومت بنادی گئی ہے۔اب جو کچھ آئی ایم ایف کرے گا ہم اسے دیکھیں گے۔معیشت کا مکمل کنٹرول بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے سنبھال لیا ہے ، جتنی چاہے روپے کی قدرکم کرے،عوام نے آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔